Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ

Share It:


خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے پی میں 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

صوبے میں رواں ماہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1273 کو پہنچ گئی ہے جبکہ چارسدہ ،مانسہرہ، ہری پور، پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ 

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ صوبے میں ستمبر میں سب زیادہ ڈینگی سے متاثرہ ضلع چارسدہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ چارسدہ میں اب تک 256 رپورٹ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ 214, ہری پور 148, پشاور 122, کوہاٹ 99, صوابی 49 اور مردان میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے بھر میں رواں سال 2283 ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں تاحال ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں کی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول