Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خیبرپختونخوا کے وزرا کی بدزبانی پر افسوس ہے، ان کےبرے رویے کو تحمل سے برداشت کیا،عظمیٰ بخاری

Share It:


 پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزراء کی طرف سے بدزبانی پر افسوس ہے، ہم نے ان کے برے رویوں کو تحمل سے برداشت کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز مخالفین کی بے جا تنقید کی پرواہ کیے بغیر پنجاب کے عوام کی فلاح کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہمارے مہمان ہیں، تاہم پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران ان کے رویوں اور الفاظ کے چناؤ پر فقط افسوس کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزراء کی زبان چیک کریں، انہوں نے کیا الفاظ استعمال کیے۔ ان کی جانب سے کی گئی گفتگو سے ان کی تربیت سامنے آتی ہے، جو اپنے دور میں ٹرین ہوتے رہے، ان کو کوڑا اٹھانے پر بھی اعتراض ہے۔ ہمارا ظرف ہے کہ ان کے برے رویوں کو تحمل سے برداشت کیا گیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ تعلیم، صحت، امن و امان سمیت ہر شعبے کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں اور ستھرا پنجاب کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، سکیورٹی انتظامات کے لیے ڈرونز خریدے گئے اور ڈیجیٹل سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صوبے میں صفائی کا نظام بہتر بنایا گیا ہے، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت 50 ہزار گھر تعمیر ہوچکے ہیں جبکہ 75 ہزار زیر تعمیر ہیں۔ 13 ماہ کے اندر کسان کارڈ کے ذریعے 250 ارب روپے دیے گئے اور طلبہ کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کے عوام پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول