Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

Share It:



ملکی سطح پر تیل و گیس کے پیداواری شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختونخوا میں واقع نشپا بلاک سے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کی دریافت او جی ڈی سی نے کی۔ ہراگزئی ایکس 1 کنویں سے یومیہ 2ہزار280 بیرل تیل کی پیداوار دریافت ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے 5.6 ملین معکب فٹ گیس کی پیداور بھی دریافت ہوئی۔

نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ہراگزئی ایکس-1 کنواں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔

نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے شراکت دار ہیں۔

نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول