Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دانش تیمور کی ہیروئن نہیں تو ماں کا کردار ہی دیدیں، عتیقہ اوڈھو

Share It:


سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی حسِ مزاح سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں دانش تیمور کی وجاہت کی تعریف کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ وہ ہر نسل کا کرش ہے۔ وہ میری والدہ کا بھی کرش ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے مذاقاً کہا کہ اگر کوئی مجھے کسی ڈرامے میں دانش کی ہیروئن ہی بنا دے۔ بڑی عمر کی خاتون اور جوان لڑکے کی عشق کی کہانی تو ہوتی ہیں۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ اگر مجھے دانش کی ہیروئن نہیں بنارہے ہیں تو مجھے دانش کی ماں ہی بنا دیں۔

گفتگو کے دوران نادیہ خان اور مرینہ خان بھی موجود تھیں، جنہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بات پر قہقہے لگائے۔

مرینہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر دانش تیمور اور عتیقہ اوڈھو کی رومانوی جوڑی ڈرامے میں دکھائی گئی تو طوفان آجائے گا۔

نادیہ خان نے بھی کہا کہ لوگ طرح طرح کے کمنٹس کریں گے اور تنقید کی نہ رکنے والی بارش شروع ہوجائے گی۔

جس پر مرینہ خان نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اسے ایک کہانی کہا جاتا ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر عتیقہ اوڈھو کی یہ بات تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح بھی ان کے مزاحیہ شکوے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول