Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی میں منعقد بگ 5 گلوبل نمائش 2025 میں پہلی بار پاکستانی تعمیراتی کمپنیوں کی شرکت 

Share It:


دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والی بگ 5 گلوبل نمائش 2025میں پہلی بار پاکستانی تعمیراتی کمپنیاں شریک ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں بگ 5 گلوبل 2025 کی نمائش میں پاکستانی پویلین نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

‘بگ 5 گلوبل’ تعمیراتی صنعت کی عالمی نمائش ہے، جو شہری منصوبہ بندی، پائیداری اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ دبئی میں جاری ‘بگ 5 گلوبل’ نمائش 2025 میں مختلف ممالک سے 85,000 سے زائد شرکاء اور 2,800 نمائش کنندگان شریک ہیں۔

’مقتدرہ ترقی تجارت پاکستان ‘کے زیر انتظام پہلی مرتبہ 9 پاکستانی کمپنیوں کی نمائش میں شرکت ہے جو کہ پاکستان کی تعمیراتی صعنت کے لئے خوش آئند ہے۔

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل ، حسین محمدنے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے نمائش میں جدید بلڈنگ اور کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کی نمائش اور اعلٰی کوالٹی کی تعمیراتی مصنوعات پیش کی گئیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول