Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کا بھاؤ مزید تیز،اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

Share It:


بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور اس کی سطح مسلسل بلند جبکہ بھاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جسر، شاہدرہ اور بلوکی کیلئے سیلابی وارننگ جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی نشیبی علاقوں کی آبادی کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے راوی کے قریب جانے سے مکمل گریز کریں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپوں اور میڈیکل کیمپوں کے قیام کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں قائم کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

انتظامیہ نے سیلابی پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیز کردیا جبکہ مکینوں کو مال مویشیوں کو فوری طور پر اونچے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کو مشینری اور عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹروم مکمل فعل ہے، شہری مصدقہ معلومات کیلئے 03070002345 پر رابطہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم یا ریسکیو 1122 پر فوری اطلاع دیں۔

دوسری جانب نارروال میں نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث دریا کا دو فٹ پانی ریلوے ٹریک سے گزرنے لگا جس کے باعث ٹرین کی آمد و رفت کو معطل کردیا گیا ہے۔

ریلوے ٹریفک انسپکٹر طارق خان نے بتایا کہ 125 لاثانی ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس کو نارووال اسٹیشن روک لیا گیا ہے، سیالکوٹ سے نارووال آنے والی سیالکوٹ ایکسپریس کو پسرور روک دیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول