Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دماغ میں اہم دھات کی کمی خطرناک بیماری کا ممکنہ سبب قرار

Share It:


ایک تازہ ترین تحقیق میں میں بتایا گیا ہے کہ دماغ میں لیتھیئم کی کمی الزائمرز بیماری کا ایک بڑا سبب ہوسکتی ہے۔

امریکی شہر بوسٹن میں قائم ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ مستقبل میں لیتھیئم کی مقدار کو قابو کر کے بیماری کو روکنا یا ختم کرنا ممکن ہو سکتا ہے، اگرچہ مریضوں میں ایسے کوئی آثار نہیں دیکھے گئے۔

ہارورڈ کے نیورو سائنٹسٹ بروس یینکر نے ابتدائی طور پر لکھا کہ زیادہ مقدار میں لیتھیئم دینے سے چوہوں میں الزائمرز کی علامات کم ہوئی تھیں۔

بعد ازاں ان کی ٹیم نے ریلیجیئس آرڈرز اسٹڈی میں شریک افراد کے دماغ کے پوسٹ مارٹم میں متعدد دھاتوں کی مقدار کی پیمائش کی۔ طویل مدت جاری رہنے والی اس تحقیق میں 65 برس اور اس سے زیادہ کی عمر کے کیتھلک نن، پادری اور بردرز شامل تھے۔ معتدل بیماری میں مبتلا افراد میں 26 دھاتوں میں سے صرف لیتھیئم کو واضح طور پر کم پایا گیا۔

تحقیق میں بروس یینکر نے لکھا کہ الزائمرز کے مریضوں میں سب سے اہم تبدیلی لیتھیئم کی مقدار میں کمی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول