Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیائے کرکٹ کے مشہور امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے

Share It:


کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ’ڈِکی‘ برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بارنسلے میں پیدا ہونےو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔

1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔

انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

ڈکی برڈ کی کاؤنٹی یارکشائر (جہاں سے وہ کھیلے بھی) نے ڈکی برڈ کو قومی ورثہ قرار دیا۔

یورکشائر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسپورٹس مین شپ اور عاجزی کی میراث چھوڑی ہے۔ جن کو سراہنے والے ہر نسل میں موجود ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی ڈکی برڈ کی موت پر غم کا اظہار کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول