Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیا کا پہلا کاربن ڈائی آکسائیڈ ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ناروے میں شروع

Share It:


ناروے میں دنیا کی پہلی کمرشل سروس نے کامیابی کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کو سمندر کی تہہ میں محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد فضا میں کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانا ہے۔

بین الاقوامی آئل کمپنیاں ایکوئینور، شیل اور ٹوٹل انرجیز کے اشتراک سے بننے والا یہ منصوبہ ’’نارتھرن لائٹس‘‘ کہلاتا ہے۔ اس میں یورپ کے کارخانوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو مائع شکل میں جہاز کے ذریعے ناروے لایا جاتا ہے، جہاں اسے پائپ لائن کے ذریعے سمندر کی تہہ میں تقریباً ڈھائی کلومیٹر گہرائی تک پہنچا کر مستقل طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔

پہلا کاربن انجیکشن جرمنی کے سیمنٹ پلانٹ سے کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ان صنعتوں کے لیے اہم ہے جنہیں مکمل طور پر "کاربن فری” کرنا مشکل ہے، جیسے سیمنٹ اور اسٹیل۔

اس وقت منصوبہ سالانہ 15 لاکھ ٹن کاربن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور توقع ہے کہ دہائی کے اختتام تک یہ گنجائش 50 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول