Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست 2025؛ ایشیا کا کون سا شہر سب سے آگے نکل گیا؟

Share It:


دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست بنتی ہے تو ذہن میں فوراً سوال ابھرتا ہے آخر وہ کون سی خصوصیات ہیں جو کسی شہر کو ’’بہترین‘‘ بناتی ہیں۔

اس سوال کا جواب یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے دیا جو دنیا بھر کے شہروں میں رہنے، گھومنے اور جینے کے معیار کو جانچتا ہے۔

اسی پس منظر میں نے 2025 کے لیے 100 بہترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔ یہ ایک ایسی درجہ بندی ہے جو سیاحت، استحکام، معاشی کارکردگی، صحت اور سیکیورٹی سمیت کئی پیمانوں پر شہروں کو جانچتی ہے۔

رواں برس اس فہرست میں پیرس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جو واقعی دنیا بھر کے مسافروں اور رہائشیوں کو اپنی چمک دمک سے متاثر کیے بغیر نہیں رہتا۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر لندن کو جگہ ملی جو ہمیشہ کی طرح عالمی فہرستوں کا مستقل حصہ رہا ہے۔ ٹوکیو، میلان، بارسلونا، نیویارک اور ایمسٹرڈیم بھی شامل ہیں۔

مگر اصل دلچسپی اس بات میں ہے کہ ایشیا میں کون سا شہر سب سے آگے نکلا؟ عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر آنے والا ٹوکیو ایشیا کا سب سے بہترین شہر قرار پایا۔

ٹوکیو کو یہ اعزاز کیوں نہ ملتا کہ اپنی بے مثال صفائی، جدید ٹیکنالوجی، محفوظ ماحول اور منفرد ثقافت کے باعث یہ شہر سب سے منفرد اور یکتا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول