Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دورہ پاکستان سے قبل پروٹیز کو کپتان باووما کی فٹنس کی فکر لاحق

Share It:



کراچی:

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے۔

انجری کی شدت ابھی طے نہیں کی گئی لیکن یہ صورتحال جنوبی افریقی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ پانچ ہفتوں بعد وہ پاکستان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچزکھیلیں گے۔

باووما رواں سال دوسری بار دوران میچ انجرڈ ہوئے، اس سے قبل جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران بھی وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے 66 رنز بنائے۔

 آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کا ورک لوڈ محدود رکھا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف وہ تینوں میچوں میں شریک ہوئے،  وہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں اور اب ان کی اگلی سیریز اکتوبر میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول