Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دھندہ ہے پر گندا ہے، سمانتھا کا انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنے کا انکشاف

Share It:


جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈسٹری کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

سمانتھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلمی دنیا بظاہر پرکشش نظر آتی ہے مگر حقیقت میں ’’دھندہ ہے پر گندا ہے‘‘، کیونکہ یہاں خواتین کو اکثر کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی بھارتی انڈسٹری میں بھی اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑا اور دونوں جگہ کوئی نمایاں فرق نہیں پایا۔

یاد رہے کہ سمانتھا جو تامل اور تیلگو فلموں کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کے پروڈیوسر راج ندیمورو کے ساتھ قریبی تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے انسٹاگرام پر محبت، خود اعتمادی اور عمر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سمانتھا رتھ پربھو نے کہا کہ خواتین کو اکثر بتایا جاتا ہے کہ تیس برس کے بعد ان کی خوبصورتی اور چمک مدھم پڑ جاتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ اصل سکون اور خودی کا احساس اسی وقت ملتا ہے جب انسان دوسروں کو خوش کرنے کے بجائے اپنی حقیقت کو قبول کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سمانتھا ان دنوں نیٹ فلکس کی آنے والی ایکشن فینٹسی سیریز رکت یونیورس: دی بلڈی کنگڈم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول