Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دیربالا؛ ہاتن درہ دہشتگردوں سے پاک، پولیس کے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی ویڈیو وائرل

Share It:


سلام کوٹ ہاتن درہ کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد دہشتگردوں سے پاک کردیا،  دیربالا میں 3 دن سے جاری آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ ہاتن درہ کی تمام اہم پہاڑی چوٹیوں پر پولیس نے اپنی پوسٹیں قائم کر دی ہیں تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جاسکے۔

آپریشن کے دوران پہاڑی کی چوٹی پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد پولیس جوانوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کیے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ دہشتگردوں کے دوبارہ داخل ہونے کی ممکنہ کوشش ناکام بنائی جا سکے۔

آپریشن میں خوارج کا کمانڈر ساجد بھی مارا گیا ہے جو سنگین جرائم کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول