Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا، صبا قمر کا انکشاف

Share It:


اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ 

صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں کہ ہارٹ اٹیک صرف کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہو بلکہ ضرورت سے زیادہ جسمانی مشقت اور ذہنی دباؤ سے بھی دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور دل کے دورے کا سبب بنتی ہے۔ 

صبا قمر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ذہنی صحت کو سنجیدہ لیں اور اسے نظر انداز نہ کریں کیونکہ اس سے دیگر مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو دورانِ شوٹنگ طبیعت خراب ہونے پر صبا قمر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ اداکارہ کی اسپتال سے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول