Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رابطہ عالم اسلامی مسلم اُمہ کے اتحاد، دانائی اور رہنمائی کی علامت ہے، وزیر مذہبی امور

Share It:



اسلام آباد:

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی مسلم اُمہ کے اتحاد، دانائی، اور رہنمائی کی علامت ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ ہمیشہ اعتدال، مکالمے اور باہمی تعاون کے فروغ میں پیش پیش رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہی، اتحاد، بین المذاہب مکالمے اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے  رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد مشترکہ مقاصد کے لیے عزمِ نو کی تجدید ہے۔ امن، مفاہمت، اور انسانی خدمت کے فروغ میں مسلم ورلڈ لیگ کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔

سیکرٹری جنزرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبد الکریم العیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر بے حد مسرت محسوس کرتا ہوں اور مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں، نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کی یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

اعشائیہ میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، صدر مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق، وزیر مواصلات علیم خان سمیت متعدد سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل، حافظ طاہر اشرفی، شاہ اویس نورانی، مولانا فضل الرحمٰن خلیل اور معتدد سفرا بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول