Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رات کو پستے کھانے کے حیران کن فوائد

Share It:



ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پستے کھانا آنتوں کی صحت، سوزش میں کمی اور قوتِ مدافعت میں بہتری کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہےبالخصوص اس کو جب رات کے وقت کھایا جائے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق (جس میں 51 بالغ افراد شامل تھے) یہ بات سامنے آئی کہ رات کے وقت پستےکھانا آنتوں کے بیکٹیریا کو مثبت انداز میں متاثر کرتا ہے۔تاہم، یہ اثر صرف پری ڈائیبیٹیز کے شکار افراد میں دیکھا گیا۔

جرنل کرنٹ ڈیویلپمنٹس اِن نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ اگر رات کو ٹوسٹ جیسے کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل غذا کی جگہ پستے کھائے جائیں تو آنتوں کے مائیکروبائیوم (یعنی آنتوں میں بسنے والے جرثوموں کی دنیا)کو صحت مند سمت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مزید برآں، 2023 میں جرنل فوڈز میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ پستے، دیگر خشک میواجات کے مقابلے میں  آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی تعداد بڑھانے میں زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔

پستوں کی غذائی اہمیت کے ایسے ٹھوس شواہد کے بعد ماہرین اسے رات کے اسنیک کے طور پر ایک بہترین انتخاب قرار دے رہے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول