Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راجر فیڈرر دنیا کے 7ارب پتی پلیئرز کی صف میں شامل، مجموعی دولت کتنی ہوگئی؟

Share It:



سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

امریکی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے۔

فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور اسپانسرشپس سے کمائے، فیڈرر مسلسل 16 سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے، 2020 میں انہوں نے 106.3 ملین ڈالر کمائے جو دنیا بھر کے تمام ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ تھی۔

رواں برس کے سب سے زیادہ کمانے والے فعال ٹینس پلیئر اسپین کے کارلوس ایلکاراز رہے، انہوں نے 12 ماہ میں 48.3 ملین ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کرائے۔

خواتین میں امریکی اسٹار کوکو گوف تیسرے نمبر پر رہیں، جنہوں نے گزشتہ سال 37.2 ملین ڈالر کمائے اور دنیا کی سب سے زیادہ آمدن پانے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول