Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رافیل کیوں گرے؟ ایشوریا کے مودی سے سوالات کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

Share It:


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کیخلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات پر سوالات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک تقریب کی ہے جس میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے اور نریندر مودی سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

ویڈیو میں ایشوریا رائے کو نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

وہ پوچھتی ہیں کہ ’ہم نے پاکستان کے خلاف 6 طیارے کیسے کھوئے‘؟،

انہوں نے مزید پوچھا کہ ہم نے کیسے پاکستان کے خلاف 4 رافیل، دو ایس 400، 300 فوجی اور کشمیر اور راجھستان کے کچھ علاقے کھودیے‘؟

ایشوریا رائے کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ فلمی حلقے سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے لیکن یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب قوم جاننا چاہتی ہے۔

لیکن حقیقت میں ایشوریا رائے نے ایسا کوئی سوال نہیں کیا۔ بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے ان کی ویڈیو میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول