Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی؛ سیلون مالک کی ملازمہ کے ساتھ زیادتی، سنگین نتائج کی دھمکیاں

Share It:



راولپنڈی:

سیلون مالک نے ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود کوہستان انکلیو (راولپنڈی) میں سیلون مالک نے ملازمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مدعیہ مقدمہ کے مطابق میں دی مینز روم سیلون پر کام کرتی ہوں، جہاں مردان سے تعلق رکھنے والی میڈم اور 3 لڑکے کاشی ،حارث اور شیری بھی کام کرتے ہیں ۔ سیلون کا مالک عاصم الرحمان سیلون پر آیا تو اس وقت میڈم مردان اور حارث لاہور گیا ہواتھا ۔

متاثرہ ملازمہ نے بتایا کہ عاصم الرحمان نے آتے ہی شیری کو پتی لینے اور بعد میں کاشی کو دودھ لینے بھجوا دیا جب کہ دودھ سیلون پر موجود تھا ۔ عاصم نے مجھے کہا کہ میڈم کے کمرے میں جاکر چائے بناؤ ۔ میڈم کا کمرہ سامنے ہی تھا، میں وہاں چلی گئی تو پیچھے پیچھے عاصم الرحمان بھی وہاں آگیا ۔

خاتون نے بتایا کہ عاصم الرحمان نے تھپڑ مار کر تشدد کرتے ہوئے زبردستی  زیادتی کا نشانہ بنایا اور  بعد میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بائیک پر بٹھا کر گھر کے قریب چھوڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزم  کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول