Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا

Share It:



راولپنڈی:

تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں گھریلو جھگڑے نے افسوسناک شکل اختیار کرلی، مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کی اہلیہ نے بڑے بھائی کی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔

ابتدائی طور پر واقعے کو کمپریسر پھٹنے کے باعث آگ لگنے کا معاملہ قرار دیا گیا، تاہم مقتولہ کے بیٹے کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر اور بیٹی کے بیان کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شازیہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی۔

مقتولہ کے بیٹے شبیر بھٹی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ گھر کے تمام اخراجات والد اٹھاتے اور اکثر جھگڑا رہتا، ان ہی گھریلو ناچاقیوں پر قوی یقین ہے کہ مبینہ طور پر چاچی حاجرہ عدیل نے والدہ کو آگ لگائی۔

ایف آئی آر کے متن اور مقتولہ کی بیٹی ڈاکٹر نمرہ کے بیان کے مطابق واقعے کے روز ملزمہ نے مقتولہ اور اس کی بیٹی سے جھگڑا بھی کیا اور دھمکیاں دیں، بعد ازاں اہلِ محلہ کے اطلاع دینے پر گھر کا دروازہ کھلوایا گیا تو شازیہ فاروق جلی ہوئی حالت میں ملی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، کچن اور دیگر کمرے درست حالت میں پائے گئے جبکہ صرف ڈیوڑھی میں آگ کے نشانات ملے۔ ابتدائی طور پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم خاتون کے انتقال کے بعد دفعہ 302 بھی شامل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول