Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا

Share It:


راولپنڈی میں درجہ حرارت میں کمی نے ڈینگی کی سرگرمیوں کو محدود کرنا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں موسمِ سرما کے نتیجے میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 10 مریض زیرِ علاج ہیں۔

ڈی ایچ او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 1548 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق رواں سیزن میں مجموعی طور پر 236 افراد کی اسکریننگ کی گئی جبکہ یکم جنوری 2025 سے اب تک 1361 ٹیموں نے ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 66 لاکھ 15 ہزار 733 گھروں کی چیکنگ مکمل کی جا چکی ہے جس دوران دو لاکھ 14 ہزار سے زائد لاروا ہاٹ سپاٹس دریافت ہوئے۔ رواں سیزن میں 19 لاکھ 6 ہزار 271 مقامات کی چیکنگ میں 29 ہزار 274 لاروا پازیٹو ملے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 300 لاروا برآمد کیا گیا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں بھی کی گئیں۔ رواں سیزن میں راولپنڈی بھر میں 4,852 ایف آئی آرز درج کی گئیں، 1,945 عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 3,767 چالان جاری کیے گئے۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 7 روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹمپریچر میں مزید کمی کے ساتھ ڈینگی کی سرگرمیوں میں مزید کمی متوقع ہے، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول