Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

Share It:


راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1196 ہوگئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 40 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔

راولپنڈی میں 18 ہزار 783 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 59 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 1 لاکھ  90  ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

26 ہزار 83 کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 641 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1885 مقامات سیل کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 11 لاکھ 38 ہزار  سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول