Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راکھی ساونت ہانیہ عامر کی بالی ووڈ انٹری پر حمایت میں بول پڑیں

Share It:

[ad_1]

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حمایت میں بول اُٹھیں۔

راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ انہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

راکھی نے ایک ویڈیو پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آخر کار ہانیہ نے بالی ووڈ میں انٹری کرلی۔ ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے۔ سردار 3 ہانیہ امیر وہ ڈیبیو کر رہی ہیں۔ سب کو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ وہ میری پسندیدہ ہے۔ آل دی بیسٹ۔ مبارک ہو ہانیہ اللہ آپ کو سلامت رکھے‘۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہانیہ عامر کو اس فلم میں کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو شدید تنقید کا سامنا ہے ان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائیز اور آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے دلجیت پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول