Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان

Share It:


پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس جوڑے کو کافی سراہا تھا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ وہ اب اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اس رشتے کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے کیونکہ وہ منافقت پر مبنی دوستی اور رشتے نہیں چلانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ان کا بیٹا کیوان بہت اہم ہے اور وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے اور ان کی تمام دولت بھی بیٹے کے نام ہوگی۔ کوئی مجھے اپنے بیٹے سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔ 

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتے، اسی لیے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجب بٹ کے مطابق اہلیہ نے مبینہ طور پر ان کی والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا، میرے برسوں پرانے دوستوں کی تضحیک کی کسی کو گینڈا تو کسی کو کچھ کہا اور کئی ایسے پیغامات بھی ہیں جو وہ شیئر نہیں کر سکتے اور وہ اپنے والدین کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول