Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی

Share It:



کراچی:

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی۔

لیک ہونے والے وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے بات کرتی سنائی دیتی ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔

ایمان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا بیٹا عوامی توجہ کا مرکز بنے کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ منفی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے اللہ میاں نے اسے (کیوان کو) جس طرح دیا ہے وہ میں ہی جانتی ہوں جس طرح وہ پیدا ہوا ہے اور اس کی جو حالت تھی اسے اللہ نے ہی بچایا ہے۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ نہ میرے ساتھ ظلم کریں نہ میرے بچے کے ساتھ ظلم کریں۔ آئندہ کیوان کا نام ولاگ میں نہ آئے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے آور آپ کو ہی اسے روکنا ہے۔

وائس نوٹ میں ایمان یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ اپنے بچے کی حفاظت کے بارے میں سب کچھ جانتی ہیں اور کسی بھی صورت اسے نقصان پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔

ایمان کی بات سن کر رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ وہ ایمان کے گھر آئیں گی اور بیٹے کا کیک کاٹیں گی، لیکن ایمان نے ان سے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایمان رجب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھے۔

بعض صارفین نے وائس نوٹ کے لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ نجی گفتگو کس نے اور کیوں منظرِ عام پر لائی۔

یہ معاملہ رجب بٹ اور ایمان رجب کے خاندانی تنازعات میں ایک نیا رخ اختیار کر گیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر بھرپور بحث جاری ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول