Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

Share It:



معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اکثر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، وہ کبھی اپنے بیانات تو کبھی اپنے کیسز کی وجہ سے سرخوں میں آتے ہیں۔

متنازع بیانات اور رویے کے باوجود یوٹیوبر کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں اور صرف یوٹیوب پر ان کے 83 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز جب کہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔

دو روز قبل، ہی رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی، لیک ہونے والے وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے بات کرتی سنائی دیتی ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اب رجب بٹ کی پرانی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، مداحوں کی جانب سے یوٹیوبر کی پرانی شکل و صورت کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازین، یوٹیوب پر رجب بٹ کے ظاہری انداز میں تبدیلی کے سفر کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے، جس میں 2011 سے 2025 تک کا ان کا سفر دکھایا گیا ہے۔

یہ تصاویر عوامی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جس کی وجہ ان کا عجیب اور حیران کن طور پر دیسی اسٹائل ہے اور صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول