Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رشمیکا مندانا کی شادی کے بعد پرانی آڈیو لیک، اداکارہ کی سخت وارننگ

Share It:



حال ہی میں تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کرنے والی نامور اداکارہ رشمیکا مندانا کی 8 سال پرانی ذاتی آڈیو لیک کردی گئی جس پر اداکارہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دے دی۔ 

اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے اس مبینہ آڈیو کلپ پر ردعمل دیا ہے جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو سے متعلق دعویٰ کای گیا ہے کہ یہ 8 سال پرانی ایک نجی گفتگو پر مبنی ہے جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

مبینہ طور پر یہ آڈیو ایسی گفتگو پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ کے خاندان کے ایک فرد، ممکنہ طور پر ان کی والدہ بھی شامل ہیں۔

#RashmikaMandanna Audio Leaked 🤯 #RakshitShetty @iamRashmika pic.twitter.com/wEKZCE5kBv
— 𝐊𝐢𝐥𝐥𝐞𝐫 𝐊𝐚𝐫𝐢𝐲𝐚 (@KillerKariya) March 11, 2026

رپورٹس کے مطابق اس میں اداکارہ کے ماضی کے تعلق کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے جو رکشت شیٹی کے ساتھ تھا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں 29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ یہ آڈیو بظاہر ان افراد کی اجازت یا علم کے بغیر ریکارڈ اور شیئر کی گئی ہے جو اس گفتگو میں شامل تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس گفتگو کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ آن لائن پھیلایا گیا ہے، جس کی وجہ سے بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس کلپ کے پھیلاؤ کو اپنی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جو لوگ اس مواد کو شیئر کر رہے ہیں انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رشمیکا نے لکھا کہ 8 سالوں سے انہیں بعض میڈیا اداروں اور آن لائن صارفین کی جانب سے غلط معلومات، ہراسانی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلم پشپا کی اداکارہ کے مطابق ان کے نام سے منسوب کئی بیانات یا تو غلط سمجھے گئے یا پھر مکمل طور پر من گھڑت تھے، جو بعد میں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود وہ زیادہ تر خاموش رہیں، حالانکہ اس سے انہیں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

رشمیکا نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ اس معاملے میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کو بھی گھسیٹا جا رہا ہے، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے اس کلپ کو گمراہ کن اور ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے میڈیا اداروں، انفلوئنسرز اور اسے شیئر کرنے والے افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یہ مواد ہٹا دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ یہ کلپ پھیلا رہے ہیں انہیں اسے ہٹانے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا جا رہا ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اس آڈیو کے وائرل ہونے کے وقت پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی ذاتی زندگی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اداکار وجے دیوراکونڈا سے 26 فروری 2026 کو ادے پور میں شادی کی تھی۔ بعد ازاں اس جوڑے نے حیدرآباد میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کے لیے ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول