Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رضا مراد کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی، اداکار نے خود تردید کردی

Share It:


سینئر بھارتی اداکار رضا مراد نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اپنی موت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ اداکار رضا مراد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ان کی موت کی خبریں پھیلائی جاچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ میں موت کی خبروں نے پریم روگ اداکار رضا مراد کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ وہ اور ان کے اہل خانہ مستقل کالز اور میسجز موصول ہونے پر پریشان ہوگئے۔ 

اداکار کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں ان کے وجود سے مسئلہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں انہوں نے میری موت سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور تعزیت بھی کی۔ 

رضا مراد کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے لکھا کہ میں نے کئی سال کام کیا لیکن اب مجھے یاد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ میں میری سالگرہ اور موت کی جعلی تاریخ کا بھی ذکر کیا۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ وہ مسلسل وضاحت دینے اور لوگوں کو یہ بتانے سے تھک چکے ہیں کہ وہ زندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو یہ بتاتے بتاتے میرا گلا، زبان اور ہونٹ خشک ہو گئے ہیں کہ میں زندہ ہوں، یہ جھوٹی خبر ہر طرف پھیل گئی ہے، مجھے دنیا بھر سے کالز اور پیغامات آ رہے ہیں، لوگ مجھے پوسٹ کی کاپیاں بھی بھیج رہے ہیں۔‘

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول