Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رمشا خان کی خوبصورتی کا راز کھل گیا! ماہرِ جلد نے سچ بتا دیا

Share It:


پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے مبینہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹس پر ماہرِ جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔

حال ہی میں رمشا خان کی 15 سال پرانی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی موجودہ شکل و صورت سے واضح فرق دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں نے اندازہ لگایا کہ انہوں نے وقت کے ساتھ حسن میں اضافہ کرنے والے مختلف طریقے اپنائے ہیں۔

دبئی میں پریکٹس کرنے والی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ رمشا خان کی سب سے نمایاں تبدیلی ان کے ہونٹ ہیں جو پہلے کے مقابلے میں بھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فلرز کا نتیجہ لگتا ہے اور یہ کام نہایت خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمشا خان کی چہرے کی ہڈیوں یعنی چِیک بونز میں بھی کانٹورنگ نظر آتی ہے، جو عمر کے ساتھ نارمل تبدیلیوں کے باوجود زیادہ نمایاں دکھائی دیتی ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق رمشا کی ناک کی ہلکی سی ہمپ (ابھار) بھی اب کم محسوس ہوتی ہے، جو ممکنہ طور پر نان سرجیکل پروسیجر سے ٹھیک کی گئی ہوگی۔

ڈاکٹر سمن کا کہنا تھا کہ ان کے مشاہدے کے مطابق رمشا خان نے کوئی بڑی سرجری نہیں کروائی بلکہ چند ہلکے پھلکے اینہانسمنٹس کے ذریعے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمشا پہلے بھی خوبصورت تھیں اور اب بھی قدرتی حسن کے ساتھ مزید نکھری ہوئی نظر آتی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول