Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رنویر سنگھ کی لیاری میں انٹری، پاکستان مخالف فلم میں بے نظیر بھٹو کی تصاویر بھی شامل

Share It:



بالی ووڈ کی ایک اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔ 

فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کو لیاری میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ٹریلر میں رنویر سنگھ کو بھارت کی جانب سے بھیجا گیا ’را ایجنٹ‘ دکھایا گیا ہے اور ارجن رام پال پاکستانی خفیہ ادارے کے میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ فلم کے ٹریلر میں پی پی پی کا جلسہ اور پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

بھارت کا پاکستان مخالف جنون اس قدر بڑھ گیا ہے کہ آنے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس پر خود بھارتی شائقین بھی فلم میکرز پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

اس پروپیگنڈا فلم کو دسمبر کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس کی ریلیز سے قبل اس کا ٹریلر ہی سوشل میڈیا پر بالی ووڈ انڈسٹری کی جگ ہنسائی کی وجہ بن گیا ہے اور خود بھارتی صارفین کی جانب سے ہی اس پر تنقید کی جارہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول