Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’’روز رات کو بیوی کے پاؤں دباتا ہوں‘‘؛ احمد حسن کے انکشاف پر مداح بھڑک اٹھے

Share It:


پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ایسا انکشاف کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی، حیرت اور بحث کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اداکار نے نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو ’’گپ شاپ نائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: ’’یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاؤں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے، اور مجھے برکت۔‘‘

احمد حسن اور نوشین احمد حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔

شو کے دوران احمد حسن نے اپنی بیوی کے ساتھ فرمانبرداری کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی بیوی کے پاؤں دباتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں ایک فرمانبردار شوہر ہوں‘‘ اور اپنی بیوی سے اس بات کی گواہی بھی طلب کی۔

نوشین نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ’’ظاہر ہے وہ ایسا کریں گے، آخر وہ میرے شوہر ہیں!‘‘

تاہم، اس بات پر سوشل میڈیا پر مرد صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے احمد حسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے ذاتی معاملات ٹی وی پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’بیوی کی حمایت کرنا اچھی بات ہے لیکن پاؤں دبانا حد سے زیادہ ہے۔‘‘ کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’’ایسا صرف غیر محفوظ مرد ہی کرتے ہیں۔‘‘

دوسری طرف خواتین صارفین نے جوڑے کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محبت کا اصل اظہار ہے۔ کچھ نے لکھا کہ ’’کاش سب شوہر ایسے ہوتے‘‘۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول