Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روسی صدر کا یورپی رہنماؤں پر سخت جوابی وار، خنزیر قرار دے دیا

Share It:


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ روس کو کمزور اور تباہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، تاہم روس کے خلاف بنائے گئے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔

روسی جرنیلوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ یورپی خنزیروں کو توقع تھی کہ روس داخلی طور پر تقسیم ہو جائے گا، مگر ایسا نہیں ہوا اور روس پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے یورپی قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ ماضی کی دشمنیوں کا بدلہ لینے کے لیے روس کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، مگر روس نے تمام دباؤ کے باوجود اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے حمایتی مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی کے لیے طاقت کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

روسی صدر نے واضح کیا کہ ماسکو سفارتی حل کا حامی ہے، تاہم قومی سلامتی اور علاقائی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول