Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روسی صدر کی کارٹون سیریز میں دھماکے دار انٹری، قوم کو نئے سال کا پیغام

Share It:


روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس بار سیاسی داؤ پیچ کے بجائے کارٹون کی دنیا میں قدم رکھ کر سب کو حیران کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے مشہور صدر پوٹن روسی کارٹون پروسٹوکواشینو میں آکر شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

صدر پوٹن نے باتیں کرنے والی بلّی اور کتّے کے ساتھ کارٹون کا حصہ نظر آئے اور اپنی قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

کارٹون میں افسانوی گاؤں پروسٹوکواشینو کے باسی اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے صدرِ روس کو اپنے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ اسکرین پر دیکھا۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب صدر پوٹن کا کردار کسی کارٹون میں پیش کیا گیا ہے اور یہ منظر نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا۔

ماسکو میں واقع پروسٹوکواشینو تھیم پارک میں بچوں کے ساتھ آئے والدین نے بھی کارٹون میں صدر کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔

مرینا نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ “کارٹون میں تو سب کچھ ممکن ہوتا ہے، پھر پوٹن کی انٹری کیوں نہیں؟”

ایک اور خاتون نے کہا کہ بچے پہلے ہی صدر پوٹن کو جانتے ہیں اس لیے انھیں کارٹون میں دیکھنا ان کے لیے دلچسپ ہوگا جبکہ غیر ملکی ناظرین کے لیے بھی یہ ایک منفرد تجربہ بن سکتا ہے۔

صدر پوٹن کو کارٹون کیریکٹر میں پیش کرنے کا یہ منفرد خیال سویوزملتفلم اسٹوڈیو کی بورڈ چیئرپرسن یولیانا سلاشیوا کا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ روس اپنے کارٹون سابق کمیونسٹ ممالک، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں فروخت کرتا ہے اور اب چین میں بھی اپنی ثقافتی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔

یولیانا سلاشیوا نے واضح کیا کہ پروسٹوکواشینو میں صدر پیوٹن کی شمولیت کو “سافٹ پاور” کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جس کا مقصد روسی ثقافت، اقدار اور قومی تشخص کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔

کارٹون میں صدر کی یہ غیر متوقع انٹری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اسے کبھی دلچسپ تو کبھی حیران کن قرار دے رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول