Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کا کینیڈا، فرانس، پرتگال کے ساتھ عسکری معاہدے ختم کرنے کا اعلان

Share It:



ماسکو:

روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور روسی فیڈریشن کی حکومت اور جمہوریہ پرتگال کی حکومت کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط 4 اگست 2000 کو ماسکو میں ہوئے تھے۔

روسی حکومت کے حکم نامے میں مذکورہ معاہدوں کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ اب ان سب معاہدوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کینیڈا، فرانس اور پرتگال کو حکومت کے اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول