Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کا یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ، کیف میں سرکاری دفاتر تباہ، 4 افراد ہلاک

Share It:


کیف: روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ دارالحکومت کیف میں سرکاری دفاتر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے جن سے کئی بلند عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین کی کابینہ کے دفاتر پر براہ راست حملہ کیا گیا۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 810 ڈرون اور 13 میزائل داغے، جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئیں جنہوں نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، جبکہ ایک گھڑ سواری کلب میں سات گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملے جنگ کو مزید طول دینے کی کوشش ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روسی حملوں کی مذمت کی جبکہ یورپی یونین نے کریملن پر سفارت کاری کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماسکو پر مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ روس کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے، جبکہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول