Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کے ڈرون حملے، رومانیہ اور پولینڈ نے جنگی طیارے الرٹ کر دیے

Share It:


کیف: روس کے تازہ ڈرون حملوں کے بعد نیٹو رکن ممالک رومانیہ اور پولینڈ نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر فضاء میں بھیج دیے۔ 

رومانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک روسی ڈرون نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر دو ایف-16 طیارے الرٹ ہو گئے اور ڈرون کو ریڈار پر ٹریک کیا گیا۔ بعد ازاں یہ ڈرون رومانیہ کے گاؤں "چلیا ویچے” کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا۔

پولینڈ نے بھی اعلان کیا کہ روسی ڈرون حملے یوکرین کی سرحد کے قریب ہوئے جس پر پولینڈ اور اس کے اتحادیوں نے ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے تعینات کر دیے۔ 

ملک کی فوجی کمانڈ کے مطابق فضائی دفاعی نظام اور ریڈار الرٹ کی سب سے بلند سطح پر پہنچا دیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے بعد میں اعلان کیا کہ ہائی الرٹ ختم کر دیا گیا ہے لیکن خبردار رہنا ضروری ہے۔

ادھر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس جان بوجھ کر ڈرون آپریشنز کو وسعت دے رہا ہے اور مغرب کو اس کے جواب میں سخت پابندیاں اور دفاعی تعاون بڑھانا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ روس پر بڑے پیمانے پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب تمام نیٹو ممالک روسی تیل خریدنا بند کریں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول