Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت کتنی ہے؟ 3105  نمبر کا انتخاب کیوں کیا؟

Share It:



کراچی:

بھارتی کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئی۔

روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔

روہت کی نئی کار کی نمبر پلیٹ "3015” نے شائقین کی توجہ کھینچ لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے جڑا ہوا ہے۔ "30” بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ "15” بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے، جو روہت شرما کا جرسی نمبر ہے۔ اس سے قبل ان کی پرانی کار کا نمبر "264” تھا، جو ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

لیمبورگینی یورس ایس ای کے انجن کی طاقت 800 ہارس پاور اور 950 نیوٹن میٹر ٹارک ہے، جب کہ یہ صرف 3.4 سیکنڈز میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

روہت شرما نے آخری بار آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی تھی اور امکان ہے کہ وہ اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول