Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارنے پر مجبور نوجوان اداکار کیسے بنا؟

Share It:


بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جو کبھی سڑکوں پر قلم فروخت کیا کرتے تھے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ڈرامے بھابھی جی گھر پر ہیں کہ کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پانے والے یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جن کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ  ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارنے پر مجبور تھے۔

اداکار بننے کا شوق دل میں لیے یوگیش 2004 میں اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور اخراجات پورے کرنے کیلئے سڑکوں پر قلم بھی فروخت کیے۔ 

یوگیش کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو جھوٹ بولتے رہے کہ وہ کمپیوٹر کورس کر رہے ہیںاور تھیٹر کرتے رہے۔ جس کے بعد 2007 میں یوگیش کو ایک اشتہار سے ٹی وی اسکرین پر آنے کا موقع ملا اور انہیں مشہور ڈرامے ایف آئی آر میں ایک کردار ملا جس کے بعد متعدد پراجیکٹس کا حصہ بنے۔ 

کامیڈی ڈرامہ بھابھی جی گھر پر ہیں، میں یوگیش کو ان کے کردار ہاپو سنگھ سے خوب شہرت ملی اور اب وہ 4 گھروں کے مالک ہیں جبکہ قریب 24 لاکھ روپے ماہانہ کماتے ہیں۔

یوگیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کیلئے خوب محنت اور لگن سے کام کیا اور اب بھی وہ اپنے کام سے بےحد محبت کرتے ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول