Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ریمبو کے بیٹے احسن افضل کی اداکاری پر تنقید، لاڈلی میں اوور ایکٹنگ کا الزام

Share It:


معروف فلمی جوڑی ریمبو (افضل خان) اور صاحبہ کے بیٹے احسن افضل خان نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

اسٹار جوڑی کے نووارد اداکار احسن ان دنوں ڈراما لاڈلی میں نظر آ رہے ہیں۔ اُن کے والدین بیٹے کی اداکاری سے مطمئن نظر آتے ہیں لیکن مداحوں کا ردعمل کچھ الگ ہے۔

ناظرین نے احسن افضل کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ، کمزور مکالمہ ادائیگی اور صاف جھلکتے مصنوعی جذبات پر سوالات اٹھا دیئے۔

تاہم اکثر صارفین نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ احسن میں اچھے اداکار کے جوہر موجود ہیں۔ وہ کم عمر ہیں انھیں سیکھنے، سمجھنے کا موقع دینا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ احسن کی جین میں اداکاری ہے اور وہ جلد اپنا مقام حاصل کرلے گا۔

اکثر صارفین نے والدین کے انڈسٹری میں بڑے نام کو استعمال کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی اولادوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریمبو اور صاحبہ کے چاہنے والوں نے احسن کو مشورہ دیا ہے کہ زندگی میں منفی تنقید اور تبصروں کو اہمیت نہ دو۔ انھیں اپنا جواب اپنی کارکردگی سے دو۔

خیال رہے کہ احسن افضل خان اس سے قبل بھی ڈراموں میں کردار نبھا چکے ہیں۔ وہ بہت آہستگی مگر مستقل مزاجی کے ساتھ اپنا مقام بنا رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول