Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ریچل میک ایڈمز کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار سے نواز دیا گیا

Share It:


کینیڈین اداکارہ ریچل میک ایڈمز کو ہالی وڈ واک آف فیم پر ان کا ستارہ عطا کیا گیا جو ان کی دو دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل ہے۔

20 جنوری 2026 کو لاس اینجلس کے ہالی وڈ بلیوارڈ پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں میک ایڈمز کے ہمراہ مشہور ہدایتکار سیم ریمی اور اداکار ڈومنال گلیسن بھی موجود تھے۔

2000 کی دہائی میں ’مین گرلز‘ اور ’دی نوٹ بک‘ جیسی فلموں سے معروف ہونے والی میک ایڈمز نے اپنے کیریئر میں بلاک بسٹر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ایوارڈ یافتہ پرفارمنسز بھی پیش کی ہیں۔

میک ایڈمز نے اپنی تقریر میں ان شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے ان کی زندگی اور کیریئر پر گہرا اثر ڈالا، جن میں آنجہانی ڈائین کیٹن بھی شامل ہیں، جنہیں انہوں نے اپنی رہنما اور دوست کے طور پر یاد کیا۔

اس اعزاز کے ساتھ میک ایڈمز کو نہ صرف ایک شاندار اداکارہ کے طور پر تسلیم کیا گیا بلکہ ان کے عالمی سطح پر دیرپا اثرات کو بھی سراہا گیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول