Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا

Share It:


زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا جب کہ پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے، اور جنسی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طالبہ نے 31 اکتوبر کو پروفیسر کے خلاف تحریری درخواست گزاری۔

یونیوسٹی انتطامیہ نے مزید بتایا کہ جنسی حراسگی میں ملوث پروفیسر یحییٰ کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کا داخلہ یونیورسٹی میں بند کردیا گیا ہے۔

پرنسپل نے کہا کہ  وائس چانسلر کے پاس حراسمنٹ کمیٹی معاملے کی انکوائری کررہی ہے،  تاحال پروفیسر کے خلاف کوئی حتمی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

پروفیسر یحییٰ خان کی طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، پروفیسر یحییٰ نے طالبہ سے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ ‘پیپرز میں 2 نمبر اضافی لگانے پر مجھے کیا دو گی‘۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول