Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

زچگی کے بعد سوچا تھا نومولود بچی کو پھینک دوں، ثروت گیلانی کا خوفناک اعتراف

Share It:


شوبز کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستان میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن (زچگی کے بعد ڈپریشن) کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ثروت گیلانی نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد انہیں خود اس بیماری کی علامات محسوس ہوئیں، جن میں گھبراہٹ، سانس لینے میں دشواری، رات کو بار بار پریشان خیالات اور بچے کے بارے میں تکلیف دہ سوچیں شامل تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ دماغی بیماری ظاہری طور پر نظر نہیں آتیں اس لیے اکثر لوگ انہیں نادیدہ سمجھ لیتے ہیں، مگر یہ حقیقی اور سنگین حالات ہیں۔

انہوں نے والدین اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی ابتدائی علامات کو سنجیدگی سے لیں اور متاثرہ خاتون کو جذباتی اور طبی معاونت فراہم کریں۔

ثروت گیلانی نے اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے شوہر نے صورت حال سمجھ کر اُن کا ساتھ دیا اور مناسب دیکھ بھال اور معلومات سے بہت سی خواتین کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسپتال میں سوچتی تھیں کہ اگر وہ اپنی نومولود بیٹی کو پھینک دیں تو ان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی لیکن کوئی بھی ماں اپنے بچے کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہتی، یہ ایک بیماری ہے۔

ماہرین کی رائے کے مطابق پوسٹ پارٹم ڈپریشن عام ہے اور وقت پر شناخت و علاج سے زندگی بچائی جا سکتی ہے، اس لیے سماجی حمایت، طبی مشاورت اور ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی بہت ضروری ہے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول