Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

زیلنسکی سوٹ پہن کر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ اور صحافی سے دلچسپ مکالمہ

Share It:


یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی اس بار سوٹ اور ٹائی پہن کر وائٹ ہاؤس پہنچے اور اس تبدیلی پر ٹرمپ نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا جس پر سب ہنس پڑے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر زیلنسکی نے اپنی فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے ہمیشہ فوجی جیکٹ اور ٹی شرٹ پہنتے آئے ہیں۔

یہاں تک کہ جب 6 ماہ قبل وہ پہلی بار صدر ٹرمپ سے ملنے امریکا آئے تھے تب بھی وہ فوجی ٹی شرٹ میں ملبوس تھے جس پر ٹرمپ کی گئی تنقید نے عالمی توجہ حاصل کرلی تھی۔

اُس وقت امریکی صحافی برائن گلین نے صدر زیلنسکی سے کہا تھا کہ آپ آج دنیا کے سب سے طاقتور دفتر آئے ہیں اور سُوٹ نہیں پہنا؟ کیا آپ کے پاس کوٹ نہیں ہے؟”

جس پر یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی نے مسکرا کر بات ٹال دی تھی لیکن آج جب وہ دوبارہ امریکا آئے ہیں تو سیاہ کوٹ پینٹ اور ٹائی پہنے ہوئے تھے۔

جس پر اُسی امریکی صحافی  برائن گلین نے کہا کہ "آج آپ اس سوٹ میں واقعی بہت اچھے لگ رہے ہیں۔”

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے فوراً بات کاٹی اور ہنستے ہوئے زیلنسکی سے کہا کہ میں نے بھی یہی کہا تھا۔ اور یہ وہی صحافی ہیں جنہوں نے پچھلی بار آپ پر کڑا سوال داغا تھا!”

جس پر ولوودیمیر زیلنسکی نے اس صحافی کو برجستہ جواب دیا کہ میں نے تو اس بار لباس بدل لیا لیکن آپ ابھی تک ان ہی پرانے کپڑوں میں ہیں۔

یہ جملے سن کر کمرے میں موجود سبھی لوگ مسکرا اٹھے اور ملاقات کا ماحول دوستانہ اور ہلکا پھلکا ہو گیا، جو پچھلی ملاقات کے برعکس خوشگوار نظر آیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول