Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز عارضی طور پر ملتوی

Share It:



بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے، جس کے باعث بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج کے تمام میچز عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر لیگ کے میچز مؤخر کیے جا رہے ہیں، جبکہ نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق فیصلے کا مقصد قومی سطح پر سوگ کا احترام کرنا ہے۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ جگر کے عارضے سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے ایک نجی اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا، جس پر سیاسی، سماجی اور کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول