Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب 16 دسمبر 2014 سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Share It:


16 دسمبر سے متعلق قرارداد ن لیگ کے چیف وہپ رانا ارشد نے جمع کروائی۔

متن میں کہا گیا کہ پنجاب کا یہ معزز ایوان آج پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ 16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ 16 دسمبر قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو ہم میں سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کی یاد دلاتا ہے۔ 

یہ دن ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ قومی یکجہتی اور اتحاد ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں ہر آزمائش میں سرخرو کر سکتا ہے، آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہداء کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں دہشت گردی کے خلاف عزم کو جلا بخش رہی ہیں۔ 

افواج پاکستان اور قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ بے مثال ہیں، ہمارا عزم اپنے پیارے وطن کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے ہمیشہ کے لیے پاک کرنا ہے، سقوط ڈھاکہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ قومی یک جہتی اور اتحاد ہی پاکستان کی سالمیت کی ضمانت ہے۔

ہمیں  بحیثیت قوم ذاتی ، سیاسی، گروہی اختلاف اور مفادات کو پس پشت ڈال کر سب کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا، انٹر نیشنل لیڈر سابقہ پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف اور پرائم منسٹر میاں محمد شہباز شریف کے موجودہ ویژن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

اس وقت کے پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف اور افواج پاکستان نے جرات مندانہ فیصلہ لیا اور آج کے پرائم منسٹر میاں محمد شہباز شریف اور افواج پاکستان نے جرات مندانہ فیصلہ لے کر حالات کو محفوظ کیا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا کہ بالخصوص نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، افواج پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کریں اور ہمت اور جرات کے علمدار فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر صاحب اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دوسرے اے پی ایس کیڈٹ کالج اور ان کے بچوں اور اسٹاف کو محفوظ کیا اور دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہمیشہ کے لیے کرائم کرنے والوں کا خاتمہ کیا۔

نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اپنے ملک کو در پیش ہر بحران کا حوصلے اور تدبر سے سامنا کریں۔ یہ وطن ہم سب کا ہے ، اس کی ترقی و استحکام ناگزیر اور ہم سب کی ذمہ داری ہے، اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول