Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد کی صحت سے متعلق افواہیں ختم، اہلیہ نے حقیقت بتا دی

Share It:



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد  کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر خیریت سے ہیں، جاوید میاں داد کا این آئی سی وی ڈی کا حالیہ دورہ معمول کے چیک اپ کے لیے تھا۔

طاہرہ جاوید میاں داد کے مطابق  چیک اپ کے دوران سابق ٹیسٹ کپتان کی ایک غیر مجاز ویڈیو ہماری رضامندی کے بغیر جاری کی گئی، جو وائرل ہوگئی، تاہم اب مزکورہ ویڈیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔

 طاہرہ جاوید میاد نے درخواست  کی ہے کہ اس ویڈیو یا کسی اور ویڈیو کو ان کے اجتماعی خاندان کی رضامندی کے بغیر شیئر یا استعمال نہ کیاجائے کیونکہ یہ ہمارے خاندان کی رازداری کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، امید ہے کہ ذاتی زندگی اور ہمارے خاندان کا احترام کیا جائے گا۔

طاہرہ جاوید میاں داد نے اپنی شوہر کی صحت کے حوالے سے رابطے کر کے استفسار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول