Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کا بابر اعظم سے متعلق بڑا بیان!

Share It:


سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ سینئر بیٹر اور سابق قومی کپتان بابر اعظم کو کسی کا متبادل بنانا حیرت انگیز ہے۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں۔

معین خان اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی کے خلاف  انگلینڈ میں تحقیقات چل رہی ہے۔تحقیقات کے دوران حیدر علی کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترہے۔انٹرنیشنل میچ میں آسانیاں اور مشکلات سمیت ہرقسم کے حالات کا سامنا رہتا ہے۔ قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف امیدوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

معین خان نے کہا کہ ان کے بیٹے کرکٹر اعظم خان کے حوالے سے وائرل ہونے والی تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق کپتان نے سندھ حکومت کے 14 روز تک معرکہ حق و جشن آزادی منانے خوش آئند اقدام قرار دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول