Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق پاکستانی اداکارہ نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق کھل کر بتادیا

Share It:



سابق پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر اریج فاطمہ نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں۔

اریج فاطمہ ایک سابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور معروف ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں جن کی سوشل میڈیا پر بڑی فین فالوونگ ہے۔

وہ اپنے ہٹ ڈراموں ’تیرے لیے‘، ’حسد‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘، ’یارِ بے وفا‘، ’ایک پل‘، ’حدت‘، ’عشق پرست‘ اور ’تیری الفت میں‘ اپنی جاندار اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں۔

اس وقت وہ ڈاکٹر اوزیر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے دو پیارے بیٹے ہیں، وہ امریکا میں رہتی ہیں اور اکثر مداحوں کو اپنی زندگی کے بارے میں اپڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 میں ڈرامہ سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ان کا پہلا نکاح 2014 میں بزنس مین فراز خان سے ہوا تھا جو جلد ہی ختم ہو گیا تھا، بعد ازاں انہوں نے 2017 میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب 2 بیٹوں عیسیٰ اور یحییٰ کی والدہ ہیں۔

حال ہی میں اریج فاطمہ حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جو ان کے آبائی شہر اوہائیو میں ریکارڈ کیا گیا۔

اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے پہلی بار اپنی ناکام پہلی نکاح کے بارے میں کھل کر بات کی اور اپنی شادی سے متعلق بھی بتایا۔

اس حوالے سے اریج فاطمہ نے کہا کہ میں کسی کی پیٹھ پیچھے بات نہیں کرتی، لیکن چونکہ آپ نے پوچھا ہے تو بتا دیتی ہوں کہ میرا نکاح بڑوں نے طے کیا تھا، ان کے گھر والے میرے دادا کے جاننے والے تھے اور پاکستان میں ہمارے روابط نہ ہونے کی وجہ سے ہم ٹھیک سے چھان بین نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن منگنی ہوئی اور اگلے دن نکاح ہو گیا، اور ایک ماہ بعد ختم بھی ہو گیا، رخصتی نہیں ہوئی، میں ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتی ہوں کہ وہ خوش رہیں۔

میں نے اس بارے میں کچھ شیئر نہیں کیا مگر لوگوں نے انٹرنیٹ پر بہت سی باتیں پھیلا دیں، یہ جنوری 2014 میں ہوا اور فروری یا مارچ میں ختم ہو گیا، اس وقت میری عمر 24 سال تھی۔

دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریج فاطمہ نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی طلاق کے 3 سال بعد شادی کی، اوزیر میڈیا سے تعلق نہیں رکھتے تھے، وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے اور نہ ہی اس چیز میں دلچسپی رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میں اپنے شوہر سے اتفاقاً ملی، مجھے یونیورسٹی میں ایک ہی نام کے شخص سے ملنا تھا اور میں نے انہیں میسج کر دیا، وہ میرے کزن کی فرینڈ لسٹ میں بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوزیر نے مجھے کبھی پرپوز نہیں کیا، انہوں نے صرف پوچھا کہ اگر کسی کو کوئی پسند ہو تو رواج کیا ہے جس پر میں نے کہا لڑکی کے گھر رشتہ بھیجا جاتا ہے، میں نے بھی ایک دیسی لڑکی کی طرح انہیں تھوڑا پریشر ڈالا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔

 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول