Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سات روپے والی دوائی 70 روپے تک پہنچ گئی، وزیر صحت کا اعتراف

Share It:



سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر صحت نے اعتراف کیا ہے کہ اطلاعات مل رہی ہیں دوا ساز کمپنیوں نے آپس میں مل کر ادویات کی قیمتیں بڑھا لی ہیں اور 7 روپے والی دوائی 70 روپے تک پہنچ گئی۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سروے کروا رہے ہیں، 190 اقسام کی ادویات میں کتنا اضافہ ہوا اس کی رپورٹ ستمبر میں آجائے گی۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ادویات کو ڈی ریگولیٹ کیا تاکہ مقابلے کی فضا پیدا ہو سکے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیٹ کرنے کے بعد ادویہ ساز کمپنیاں مافیا بن گئی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن کوئی حتمی اقدام نہیں ہے، اس پر نظر ثانی کر سکتے ہیں اور ڈی ریگولیٹ کرنے کا مقصد حاصل نہیں ہوا، ادویات کی قیمتیں نیچے نہیں آئیں بلکہ سب کی قیمتیں بڑھی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول