Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سامعہ حجاب نے عمرہ ادا کر لیا، سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل

Share It:



معروف ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے عمرہ ادا کر لیا۔

وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ رمضان کے مقدس مہینے میں سعودی عرب گئی تھیں، جہاں انہوں نے عبادت اور روحانی تجربات کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

اپنی وائرل ویڈیوز اور سابقہ منگیتر سے قانونی جھگڑوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سامعہ حجاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر میں انہیں مقدس مقام کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامعہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ زندگی میں دل اور روح کا سکون تلاش کرنے کے لیے یہ سفر کیا، انہوں نے لکھا کہ میں نے سکون پانے کے لیے نئے دوست بنائے، اپنی عادات کو بدلا لیکن کسی چیز نے کام نہیں کیا اور آخر کار اس سکون کو پانے کے لیے اللہ کے فضل سے مکہ میں حاضری دینے میں کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے ساتھ آئے لوگوں میں کسی خاص شخص کی تصویر بھی شیئر کی جو ان کے لیے اہم تھا، لیکن ان کا چہرا دھندلا رکھا گیا تھا۔

مداحوں اور فالوورز نے بھی اُن کے اس روحانی سفر پر تبصرے کیے، کچھ نے ان کے لیے دعائیں کیں اور کچھ نے ان کی عمرہ کی تصاویر پر ری ایکشن بھی دیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول